‫اسٹرائیو نے سی ایم او ایشیا ایوارڈز میں ‘برانڈ ریوائٹلائزیشن ایوارڈ ‘اور ‘بہترین ملٹی چینل انٹیگریٹڈ کمپین ایوارڈ’ حاصل کرلیا

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp
Email
Print
Tumblr

سنگاپور، 20ستمبر ، 2022/پی آر نیوز وائر/ —  معروف عالمی اداروں کو معیاری مضامین، ایڈ ٹیک، اور ڈیٹا کے لیے ٹیکنالوجی پر مبنی حل فراہم کرنے والے رہنما، اسٹرائیو کو 17 اگست 2022کو سنگاپور میں  منعقد ہونے والے سی ایم او ایشیا ایوارڈز 2022 کے 13ویں ایڈیشن میں دو ایوارڈز سے نوازا گیا ہے۔  ادارے نے 40 زمروں میں 200 نامزدگیوں میں سے برانڈ ریویٹالائزیشن ایوارڈ برائے برانڈنگ اور مارکیٹنگ اور بہترین ملٹی چینل انٹیگریٹڈ کمپین برائے بہترین ڈیجیٹل مارکیٹنگ جیتا۔

سی ایم او ایشیا ایوارڈز اے پی اے سی میں سب سے زیادہ تمنّا کیے  جانےوالے  اعزازات میں سے ایک ہے۔ یہ روایتی مارکیٹنگ، برانڈنگ، اور ڈیجیٹل مارکیٹنگ میں نمایاں شراکت کے لیے دیے جاتے ہیں اور اداروں اور افراد کو ان کے شاندار صارف اور ملازم کی سطح کے میل جول کے  اقدامات پر سراہنے کے لئے دیے جاتے  ہیں۔ ایوارڈز کا فیصلہ ایشیا بھر سے پیشہ ور افراد کی ایک آزاد، اعلیٰ صلاحیت کی حامل جیوری کرتی ہے۔

ایس پی آئی گلوبل نے اپریل 2021 میں کمپنی کے ابھرتے ہوئے اسٹریٹجک اقدامات کے ساتھ برانڈ کو دوبارہ ترتیب دینے کے مقصد سے اسٹرائیو کا دوبارہ برانڈ کیا۔ اس کے بعد، اسٹرائیو نے نئے برانڈ کے پیغام رسانی اور آگہی پیدا کرنے اور برانڈ کو یادگار بنانے کے لیے ایک جامع برانڈ مہم شروع کی ہے۔ جامد اور متحرک پروموشنز، کسٹمر میلرز، پریس ریلیز، سوشل میڈیا کمیونیکیشن، اور ایک نئی ویب سائٹ کے آغاز پر مشتمل ری برانڈنگ مہم کو برانڈ ریویٹالائزیشن ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

اسٹرائیو نے اپنی کاروباری صفوں میں کمپنی کی پیشکشوں کے بارے میں آگہی کے فروغ اور مانگ پیدا کرنے کے لیے متعدد متنوع ترسیلی ذرائع سے مربوط مہمات بھی چلائی ہیں۔ کمپنی نے بی ایف ایس آئی ، انفارمیشن سروسز، ایڈٹیک، اکیڈمک پبلشنگ اور اس جیسی مزید صنعتوں میں منتخب سامعین تک پہنچنے کے لیے متعدد مارکیٹنگ چینلز کا کامیابی سے فائدہ اٹھایا ہے۔ اس کے حاصل کردہ کاروباری اثرات کے پیش نظر، متعد دچینل کی چھتری تلے  چلنے والی مہم ‘کنیکٹنگ دی ڈاٹس’ نے تقریب میں بہترین ملٹی چینل انٹیگریٹڈ مہم کا ایوارڈ حاصل کیا۔

ایوارڈز کے بارے میں بات کرتے ہوئے، اسٹرائیو کے صدر اور سی ای او رتن دتا نے کہا، ” اسٹرائیو یہ پہچان ملنے پر بہت مسرورہے، جو ہماری مارکیٹنگ اور برانڈنگ کے اقدامات کے لئے ایک سندہے۔ ایک کمپنی کے طور پر، اپنے صارفین، ملازمین اور اسٹیک ہولڈرز کو اپنے مقاصد، اقدار اور اہم توجہ کے حامل شعبوں کے بارے میں بتانے اور ایک مضبوط اسٹرائیو برانڈ بنانے کے لیے گزشتہ سال سے ہم نے اپنی مارکیٹنگ اور برانڈنگ کی کوششوں کو دوگنا کر دیا ہے۔  میں یہ دیکھ کر بہت پرجوش ہوں کہ ہماری محنت کو صنعت کے رہنماؤں اور ماہرین نے تسلیم کیا ہے۔ واضح، متعلقہ، اور مؤثر مارکیٹنگ ابلاغ کے ذریعے ہم اپنی مسلسل توجہ اسٹیک ہولڈر کے تجربے میں اضافے پر مرکوز رکھیں گے۔”

اسٹرئیو برانڈ کے متعلق مزید معلومات کے لئے   یہاں کلک کیجئے۔

اسٹرائیو (سابقہ ایس پی آئی گلوبل)  کے بارے میں

اسٹرائیو مارکیٹ کی ایک سرکردہ کنٹینٹ ٹیکنالوجی انٹرپرائز ہے جو ڈیٹا سروسز، موضوعاتی  مہارت (ایس ایم ای) اور متعدد میدانِ عمل جیسے تحقیقی مواد، ای لرننگ/ایڈ ٹیک اور ڈیٹا/انفارمیشن فراہم کرنے والے ٹیکنالوجی کے حل فراہم کرتا ہے۔ دنیا بھر میں 30 ممالک میں کلائنٹ بیس اسکوپنگ کے ساتھ، اسٹرائیو کا کثیر جغرافیائی وسائل پر مشتمل پُول بطور حکمت عملی سات ممالک: فلپائن، انڈیا، یو ایس اے،  نکاراگوا، ویتنام، برطانیہ  میں اور کمپنی کا ہیڈ کوارٹر سنگاپور میں واقع ہے۔

میڈیا  استفسارات کے لئے رابطہ کیجئے، انُوپ  تلی، anoop.tuli@straive.com

لوگو: https://mma.prnewswire.com/media/1891596/Straive_TM_Logo.jpg