‫پریمیم سنگل سرو-کافی کے پیشرو ، نیسپریسو (Nespresso ) نے گھریلو کمپوسٹ ایبل کافی کیپسول کی نئی  رینج متعارف کرادی

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp
Email
Print
Tumblr

بریک تھرو پیپر بیسڈ ہوم کمپوسٹ ایبل کیپسول پریمیم کافی کے لطف پر سمجھوتہ کیے بغیر دیرپا  طریقے سے حاصل کی جانے والی اعلیٰ معیار کی کافی سے لطف اندوز ہونے کا ایک اور طریقہ پیش کرتا ہے۔ نیسپریسو اوریجنل مشینوں کے ساتھ ریٹرو-مطابقت رکھتا ہے، نئے کیپسول فرانس اور سوئٹزرلینڈ میں موسم بہار 2023 سے چل رہے  ہیں۔

ویوی، سوئٹزرلینڈ، 21 نومبر 2022/پی آر نیوز وائر/-  30 سالوں سے، نیسپریسو (Nespresso ) نے اپنے صارفین کو ایک معتبر انداز میں کافی کا انتہائی اعلیٰ لطف فراہم کرنے کے لیے وقف کیا ہوا ہے۔ آج، یہ پیپر بیسڈ ہوم کمپوسٹ ایبل کیپسول کی ایک نئی رینج کا اعلان کرکے اس عزم کی تجدید کر رہا ہے۔Nespresso's paper-based home compostable capsule offers an additional way to enjoy sustainably sourced high-quality coffee

تین سال کی تحقیق اور ترقی کے بعد، نیسپریسو نے ایک گھریلو کمپوسٹ ایبل پیپر بیسڈ کیپسول بنایا ہے جو اعلیٰ معیار کی ایسی کافی فراہم کرتا ہے جس کے لیے یہ برانڈ معروف ہے – پُر لطف ذائقے پر کسی سمجھوتےکے بغیر۔ کمپوسٹ ایبل پیکیجنگ کے لیے صارفین کی مانگ میں اضافہ ہو رہا ہے، اور ایک اندازے کے مطابق 45 فیصد  فرانسیسی لوگ اب ہوم کمپوسٹ کی ایک یا زائد اقسام کے بائیو ویسٹی (i) ہیں۔

نیسپریسو کے سی ای، او  گیلوم لی کنف کا کہنا ہے:  “کافی کے عمدہ تجربات کی حدود کو آگے بڑھانا نیسپریسو کی اختراعیت کا حصہ ہے، اور اس سال کے شروع میں بی کارپ™  بننے کے بعد، ہم اپنے صارفین کو پیش کردہ پائیدار انتخاب کو وسیع کرنے کے لیے پہلے سے کہیں زیادہ پرعزم ہیں۔ ہم اپنے پہلے پیپر بیسڈ ہوم کمپوسٹ ایبل کیپسول کا اعلان کرتے ہوئے بہت پرجوش ہیں، جو ہمارے ایلومینیم کیپسول کی پیشکش کی تکمیل کرے گا جو ری سائیکل کے قابل اور 80 فیصد  ری سائیکل شدہ ایلومینیم کا استعمال کرتے ہوئے بنائے گئے ہیں۔ یہ معیار پر سمجھوتہ کیے بغیر ایک اور دیرپاانتخاب ہے۔ ”

کیپسول کے مختلف النوع پہلوؤں میں بنیادی تحفظ کی ٹیکنالوجی شامل ہے، بشمول کیپسول کے اندر موجود بائیو پولیمر استر جو کافی کو آکسیڈائزیشن سے بچاتا ہے۔

نیسلے سسٹم ٹیکنالوجی سینٹر کی سربراہ جولیا لاریسیلا کہتی ہیں: “کافی کے سسٹمز میں ہمارے 40 سال کے تجربے نے ہمیں نیسلے انسٹی ٹیوٹ آف پیکجنگ سائنسز کے ساتھ مل کر، نیسپریسو اوریجنل مشینوں کے ساتھ ریٹرو-مطابقت والا گھریلو کمپوسٹ ایبل پیپر بیسڈ کیپسول تیار کرنے کے قابل بنایا ہے، جو کافی کی خوشبو اور ذائقہ کے تحفظ کے حوالے سے صارفین کی نیسپریسو سے اعلیٰ توقعات کی تکمیل اس سے  کہیں بڑھ کر کرتا ہے۔ ہم نے اپنی کافی کو نقل و حمل، ذخیرہ کرنے اور ہماری مشینوں کے ہائی پریشر کے عمل کے دوران محفوظ رکھنے کے لیے آکسیڈیشن سے بچاؤ کے لیے ایک انتہائی درست کاغذی گودا بنانے کے عمل کو بایوڈیگریڈیبل پرت کے ساتھ یکجا کیا ہے۔”Nespresso CEO Guillaume Le Cunff with Nespresso’s new paper-based home compostable capsule

نیسپریسو کے کافی کے ماہرین نے چار نئے بلینڈزبھی بنائے ہیں، بشمول ایک نامیاتی کافی، جو نیسپرو AAA سسٹین ایبل کوالٹی™ پروگرام کے ذریعے حاصل کی گئی ہے، جسے خاص طور پر ان نئے پیپر بیسڈ کیپسول کے ساتھ کامل ہم آہنگی میں کام کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔

یہ ان لوگوں کے لیے ایک متبادل کے طور پر تیار کی گئی ہے جو کمپوسٹ کو ترجیح دیتے ہیں اور اس تک رسائی رکھتے ہیں، یہ ایجاد  نیسلے صارفین کے دیرپا انتخاب کو وسیع کرے گی جو وہ پہلے ہی اسکے ایلومینیم کیپسول کے ذریعے پیش کردیا گیاہے۔ ایلومینیم بلا رکاوٹ ری سائیکل کے قابل ہے اور کیپسول 80 فیصد ری سائیکل شدہ ایلومینیم کا استعمال کرتے ہوئے بنائے گئے ہیں۔ آج، نیسپرو  70 ممالک میں 100,000 سے زیادہ ایلومینیم کیپسول ری سائیکلنگ کلیکشن پوائنٹس پیش کرتا ہے، جو تقریباً 90 فیصد صارفین کو آسان رسائی فراہم کرتے ہیں۔

یہ پروڈکٹ گھریلو اور صنعتی دونوں طرح کی کمپوسٹنگ کے لیے ایک بین الاقوامی سرٹیفیکیشن ادارے TÜV آسٹریا، سے تصدیق شدہ ہے۔ فرانس سمیت کچھ ممالک میں جہاں نیسپرو اس رینج کو چلا رہا ہے، یہ کیپسول عوامی بائیو ویسٹ بن میں قابل قبول  ہیں۔

پائیدار پیکیجنگ حل فراہم کرنے والا عالمی ادارہ ،ہیوہٹامکی (Huhtamaki) اس نئے پیپر بیسڈ کیپسول کی تیاری کے شراکت داروں میں سے ایک تھا۔

ہیوہٹامکی کے سی ای او، چارلس ہیولمے کہتے ہیں: “ہمیں گھریلو کمپوسٹ ایبل پیپر بیسڈ کیپسول کے معاملے پر نیسپریسو کے ساتھ شراکت کرنے پر خوشی ہے۔ اس اختراعی پیش رفت کا ایک حصہ ایک قدرتی قابل تجدید مواد،لکڑی کے فائبر سے حاصل کردہ کاغذ کے گودے کو یکجا  کرتے ہوئے  اپنی اعلی درستگی والی ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے کمپریس کرکے اسے کافی کیپسول میں بدلنا  ہے، جس نے نیسپریسو پسند کرنے والوں کے لیے ایک اور دیرپا متبادل تخلیق کیا ۔”

نیسپریسو صارفین میں اپنے کیپسول کو کمپوسٹ کرنے کے بارے میں شعور بیدار کرنے کے ساتھ ساتھ عوامی بائیو ویسٹ/آرگینک بِن میں کافی کیپسول کے قابل قبول ہونے کی وکالت کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ فرانس میں، نیسپریسو نے یو اے سی (Union des Acteurs du Compostable) کا آغاز کیا،جو ایک عوامی مفاد کا گروپ  ہے جو عوامی اداروں، کمپنیوں، ری سائیکلنگ آپریٹرز، اور این جی اوز کو ساتھ ملاتا ہے تاکہ بائیو ویسٹ کے پروڈیوسروں کو بائیو ویسٹ کی چھانٹی میں اضافہ کرنے میں ان کے ساتھ تعاون  کرنے اور سلجھنوں پر عملدرآمد  میں ان کی مدد  کرنے کے کے ساتھ ساتھ صارفین میں کمپوسٹنگ کے بارے میں میں آگاہی پیدا کی جاسکے۔

نئی رینج ابتدائی طور پر فرانس اور سوئٹزرلینڈ میں نیسپریسو اوریجنل سسٹم پر چلائے گی۔ ایک سال کے اندر مزید کئی دیگر یورپی ممالک میں اس کا آغاز کیا جائے گا۔

ایڈیٹر کے لئے نوٹس 

نیسلے نیسپریسو کے بارے میں

نیسلے نیسپریسو  ایس اے  (Nestlé Nespresso SA) اعلیٰ ترین کوالٹی والی کافی کا پیشرو اور تعارف ہے۔ کمپنی اپنے AAA دیرپا معیاری ™ پروگرام کے ذریعے 18 ممالک میں 140,000 سے زیادہ کسانوں کے ساتھ کام کرتی ہے تاکہ کھیتوں اور آس پاس کاشتکاری  کے میدانوں میں پائیداری کے طریقوں کو نافذکر سکے۔ 2003 میں ایک این جی او، رین فاریسٹ الائنس کے تعاون سے شروع کیا گیا یہ پروگرام فصلوں کی پیداوار اور معیار کو بہتر بنانے میں مدد فراہم کرتا ہے، اعلیٰ معیار کی کافی کی دیرپا فراہمی کو یقینی بناتا ہے اور کسانوں اور ان کی برادریوں کے ذریعہ معاش کو بہتر بناتا ہے۔

2022 میں، نیسپریسو نے بی- کارپ™ سرٹیفیکیشن حاصل کی – جس کے ذریعے 4,900 مقصد کے تحت چلنے والے کاروباروں کی بین الاقوامی تحریک میں شمولیت اختیار کی جو بی -کارپ کے سماجی اور ماحولیاتی ذمہ داری اور شفافیت کے اعلیٰ معیارات پر پورا اترتے ہیں۔

ویوی ، سوئٹزرلینڈ میں ہیڈ کوارٹر کا حامل  نیسپرو ، 81 ممالک میں مصروفِ عمل ہے اور اس کے ملازمین کی تعداد 13،000 سے زیادہ ہے۔ 2021 میں، اس نے 802 بوتیکس کا عالمی ریٹیل نیٹ ورک چلایا۔ مزید معلومات کے لیے نیسپریسو کارپوریٹ ویب سائٹ: www.nestle-nespresso.com  ملاحظہ کریں ۔

(i)   https://librairie.ademe.fr/dechets-economie-circulaire/4106-enquete-gestion-domestique-des-dechets-organiques.html

تصویر: https://mma.prnewswire.com/media/1951226/Nespresso_compostable_capsule.jpg
تصویر:   https://mma.prnewswire.com/media/1951227/Nespresso_CEO.jpg