‫کالج طلبہ کی جانب سے کراچی میں تعمیر کردہ ڈگری پروگریشن پلیٹ فارم نے طلبہ کو بااختیار بنانے اور اعلیٰ تعلیم کے بڑے چیلنج کو حل کرنے کے لئے 11 ملین ڈالر جمع کر لئے

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp
Email
Print
Tumblr

سان فرانسسکو، 23 مارچ 2022 /پی آر نیوز وائر/ — سٹیلِک نے آج ایک امریکی ریچ کیپیٹل کی قیادت میں 11 ملین ڈالر کی فنڈنگ کا اعلان کیا ہے جو امریکہ میں قائم مساوی تعلیم پر مرتکز مؤثر فنڈ ہے۔ اب 45 سے زائد کالج اور یونیورسٹیاں، کالج کے انفرادی تجربے پر طلبہ کی ایجنسی کو فروغ دینے اور منتظمین کو قیمتی وقت فراہم کے لئے سٹیلِک کا استعمال کرتی ہیں تاکہ ذاتی معاونت کے نظام کو بہتر پیمانے پر بڑھایا جاسکے۔https://mma.prnewswire.com/media/1770997/Copy_of_Logo__1_Logo.jpg

2016میں قائم ہونے والی سٹیلِک  کی کہانی کا آغاز کراچی، پاکستان کے طلبہ سے ہوتا ہے۔ کارنیگی میلن یونیورسٹی میں بین الاقوامی طلبہ کی حیثیت سے شرکت کے دوران شریک بانی صبیح بن وصی، مصعب پوپٹیا اور رخسار نیاز اپنی بصارت اور ایسے آلات تک رسائی سے محرومی کے باعث  الجھن اور پریشانی میں مبتلا ہو گئے جو انہیں بہت سے ڈگری کے تقاضوں یعنی نصابی اور غیر نصابی اور بطور طلبہ اپنے تجربے کو بڑھانے کے لئے دستیاب اختیارات تک نیویگیٹ میں مدد گار ہوں گے۔ حال ہی میں فوربز 30 انڈر 30 کے وصول کنندہ اور اس وقت کے اُبھرتے ہوئے جونیئر صبیح بن وصی نے وسیع کورس کیٹلاگ کو خود ایک منصوبہ ساز کے طور پر ڈیجیٹلائزڈ کیا اورجو  ڈگری کی ترقی کے لئے ایک اول سے آخر تک ایک مجموعی پلیٹ فارم بن گیا ہے جس سے اب ان جیسے 300 ہزار سے زائد دیگر طلبہ کو فائدہ ہوا ہے۔ آج، آدھی کمپنی کراچی، پاکستان سے  ہے اور زیادہ تر انجینئرنگ پر مبنی ٹیم حبیب یونیورسٹی کے ایک درجن سے زائد سابق طالب علموں کی نمائندگی کرتی ہے جو سٹیلِک کے موجودہ شراکت دار ہیں جو اپنے طلبہ اور انتظامیہ کے لئے اس پلیٹ فارم کا استعمال کرتے ہیں۔

ریچ کیپیٹل کی بانی اور شراکت دار، جینیفر کیرولن نے کہا کہ سٹیلِک کی خوبصورت منصوبہ بندی، شیڈولنگ اور مشورے کی خصوصیات اتنی وجدانی ہیں کہ انہیں صرف طلبا اپنی ضروریات کے لئے حل کرکے ہی تخلیق کر سکتے تھے۔ ہم اس ٹیم کو سی ایم یو سے باہر مدد  فراہم کرنے بہت خوش ہیں جو  کالج کی ڈگری کی منصوبہ بندی کے تجربے میں جدید ترین ٹیکنالوجی لارہی ہے ۔

یہ سرمایہ کاری عالمی سطح پر اعلی تعلیم کے لئے غیر معمولی جوش و ولولے کی بنیاد پر آتی ہے جہاں طلبہ کی شمولیت اہم ہے۔ گزشتہ سال ادارہ جاتی اقدامات میں اضافہ دیکھا گیا ہے جو ردعمل سے فعال مشورے کے نقطہ نظر کی جانب منتقل ہو رہے ہیں تاکہ ہائبرڈ ریموٹ لرننگ ماحول میں ایڈجسٹ ہونے والے طلبہ پر ذاتی توجہ کو بڑھایا جاسکے۔ طلبہ کو ڈگری کے حصول کے سلسلے میں نظر آنے والے آپشنز سے آرستہ کرکے، وہ اپنے ڈگری منصوبوں پر مزید عاملیت کی مشق کرسکتے ہیں اور شعبہ ہائےزندگی اور ترقی کی راہ میں ملنے والی رسد کے ذرائع کے بارے میں بات کرنے کے لئے اپنے صلاح کاروں  کے ساتھ مزید بامعنی صلاح و مشورے کی تیاری کرسکتے ہیں ۔

کارنیگی میلن یونیورسٹی کے رجسٹرار جان پاپنچک نے کہا کہ طلبہ نے سٹیلِک کے ساتھ بڑے فوائد دیکھے ہیں جو اب تمام انڈر گریجویٹس اور گریجویٹ طلبہ کی بڑھتی ہوئی تعداد کے لئے دستیاب ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج تک 90 فیصد سے زائد طلبہ نے مستقبل کے سمسٹرز کی منصوبہ بندی کے لیے پلیٹ فارم اپنایا ہے اور انتخاب کی شرح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ سٹیلِک کے ساتھ، سی ایم یو کے طلبہ اپنے ڈگری پلان میں زیادہ مصروف ہیں اور گریجویشن تک رسائی کا سبب بننے والے اپنے فیصلہ سازی میں پراعتماد ہیں۔

سٹیلِک نئے فنڈز کو سٹیلِک ٹیم اور ادارہ جاتی شراکت داروں کی کمیونٹی کو بڑھانے کے ساتھ ساتھ طلبہ کے سفر کے نئے اہم ٹچ پوائنٹس تک پہنچنے کے لئے پلیٹ فارم میں طلبا پر مبنی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لئے وقف کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

سٹیلِک کے بانی اور سی ای او صبیح بن وصی نے کہا کہ میری نظر میں تیز رفتار ترقی کا یہ حصہ ان  اعلیٰ تبدیلیوں کی وجہ سے ہے جن سے اعلی تعلیم اس وقت گزر رہی ہے۔ ہائی اسکول میں اندراج کی تعداد میں کمی کے ساتھ، طلبہ کی برقراری تقریبا ہر یونیورسٹی اور کالج کے لئے اولین ترجیح بن گئی ہے۔ طلبہ کا اطمینان اب تک کی کم ترین سطح پر ہے، خاص طور پر کیمپس ٹیکنالوجی اور مشورے کی معاونت کے معاملات میں۔ بہت سی چیزوں کی طرح کوویڈ نے بھی ان مسائل کو مزید آگے بڑھا دیا ہے۔ ”

سٹیلِک میں انجینئرنگ کے شریک بانی اور سربراہ مصعب پوپٹیا نے کہا کہ جو ٹیم ہم پاکستان میں بنانے پر کامیاب رہے ہیں، مجھے اس ٹیم پر ناقابل یقین حد تک فخر ہےاور میں اپنے مقامی ٹیلنٹ کی جانب سے کی گئی یقین دہانی سے بہت متاثر ہوں۔ اور مجھے پوری امید ہے کہ ہماری کامیابی مزید طلبہ کو انٹرپرینیورشپ کو مناسب موقع دینے کی ترغیب دے سکتی ہے۔

یہاں کلک کریں مزید پڑھنے کے لئے کہ صبیح بن وصی کی جانب سے اس فنڈ ریزنگ کا سٹیلِک کمیونٹی کے لئے کیا مطلب ہے ۔

ریچ کیپیٹل کے بارے میں

ریچ کیپیٹل بچپن کی ابتدائی تعلیم سے لے کر پیشہ ورانہ ترقی اور درمیان میں ہر چیز تک سیکھنے والوں اور ماہرین تعلیم کو بااختیار بنانے کے لئے پرعزم ہے۔ ان کی سرمایہ کاری لوگوں کو تعلیم کی تبدیلی لانے والی طاقت کے ذریعے اپنی پوری صلاحیت تک پہنچنے کی ترغیب دیتی ہے۔ ریچ سب سے زیادہ متاثر کن، ترقی پذیر اور دلچسپ تعلیمی ٹولز کو بیجنے کے مشن پر ہے جو ماہرین تعلیم اور خاندانوں کو بچوں کی مکمل صلاحیتوں کا ادراک کرنے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔

سٹیلِک کے بارے میں

سٹیلِک ایک مرکزی ڈگری پروگریشن پلیٹ فارم ہے جو طلباء کو جدید یونیورسٹی کے تجربے کے چیلنجوں پر قابو پانے میں مدد کرنے کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔سٹیلِک کے مشورے، ڈگری آڈٹ، ڈگری پلاننگ اور تجزیاتی ٹولز پر نیویگیٹ کرنا آسان ہے جسے طلبا، صلاح کاروں  اور منتظمین کے ذریعہ استعمال کیا جاسکتا ہے تاکہ طلبا کے ٹریک پر رہنے اور ذاتی تعلیمی تجربہ حاصل کرنے کو یقینی بنایا جاسکے جس کے وہ مستحق ہیں۔ سٹیلِک کے بارے میں مزید جاننے کے لئے، براہ مہربانی www.stellic.com  پر جائیں۔

لوگو: https://mma.prnewswire.com/media/1770997/Copy_of_Logo__1_Logo.jpg