‫13ویں چائنا انٹرنیشنل ایویشن اینڈ ایرو اسپیس ایگزبیشن ژوہائی میں شروع ہوگیا،جوشہر کی آسان رسائی دینے کو ظاہر کرتاہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp
Email
Print
Tumblr

ژوہائی،چین،30ستمبر،2021 /ژن ہوا-ایشیا نیٹ/ — 28ستمبر کے دن،13ویں چائنا انٹرنیشنل ایویشن اینڈ ایرو اسپیس ایگزبیشن یا ایئر شو چائنا کا جنوبی چین کے صوبہ گوانگڈانگ کے شہر ژوہائی میں باقاعدہ طور پرآغاز ہوگیا۔13ویں چائنا انٹرنیشنل ایویشن اینڈ ایرو اسپیس ایگزبیشن کی انتظامی کمیٹی کے مطابق،روں سال،40کے قریب ممالک اور خطوں سے 700 کمپنیوں نے اس نمائش میں شرکت کی،اور کئی نئی مصنوعات،ٹیکنالوجیاں،سہولیات اور کامیابیاں چین اور دنیا میں پہلی مرتبہ نمائش کے لیے پیش کیے جائیں گی جو دنیا کے جدید معیار نمائندگی کریں گی۔

سول ایویشن کی صنعت،دوہرے استعمال کی ٹیکنالوجی،ایویشن کی تیاری کے مراکز،ایم آر او،خود کار نظام،سمندری دفاعی نظام اور دیگر موضوعاتی نمائشن اس شو میں شامل ہوں گی،جو زمین،سمندر،ہوا،خلا، اور الیکٹرانگ کے شعبوں پر  مشتمل ہوں گی۔

یہ زبردست ہوائی نمائش اور جدید آوزاروں کی شاندار ترتیب چین کی ایرواسپیس صنعت کی خود اعتمادی اور کشادگی کو ظاہر کرتی ہے۔

اس تقریب کا بڑھتا ہوا دائرہ کار اور بین الاقوامی اثر ورسوخ ا کمپنیوں کو ایشیا-پیسفک اور چینی مارکیٹ میں داخلے کا اہم موقع فراہم کرتا ہے۔متظمین کے مطابق، رواں سال نمائش کنندگا ن اور نمائش کا علاقہ اندازے سے بڑھ گئے۔پویلین کی تعداد 8سے بڑھ کر 11ہوئی،جس  میں دنیا بھر کے صنعت کی مشہور کمپنیاں حصہ لے رہی ہیں۔بوئنگ کا نمائش کا علاقہ 11%تک بڑھا اور ائیر بس کا پچھلے سال کی بہ نسبت 65%تک بڑھ گیا۔

سرکردہ کمپنیاں مارکیٹ کے رجحان میں’’بادبہار‘‘سی ہیں،اور معروف ایویشن کمپنیاں ژوہائی آنے کا انتخاب کرتی ہیں،جہاں پر ائیر شو منعقد کیا گیا،جس کے ذریعے کاروبارکو ترقی  دے کر شہر کو ایرو اسپیس صنعت میں ایک ’’نیا ستارہ‘‘بنایاجائے۔

2003سے،جرمنی کی سب سے بڑی انجن بنانے والی کمپنی ایم ٹی یو ایرو انجن اور چائنا سدرن ائیر لائن کمپنی  لمیٹیڈ نے ژوہائی فری ٹریڈ زون میں انجن کی دیکھ بھال  کا ایک مشترکہ منصوبہ بنایا۔اب ،کمپنی نے توسیع کا تیسرا مرحلہ مکمل کیا اور ضلع جنوان میں ایک برانچ پلانٹ بنایا۔

ایم ٹی یو مینٹننس کمپنی لمیٹیڈ کے صدر اور چیف ایگزیکٹیو جاپ بیجر کے مطابق،نئے پلانٹ میں سرمایہ کاری کرنے کا فیصلہ کمپنی کے ایشیائی مارکیٹ اور نیرو-باڈی انجن کی سہولیات کی بڑھتی مانگ کی بہتری اور ترقی کے لیے خوداعتمادی کا تسلسل ہے ۔

ان کا کہناتھا’’ہمیں خوشی ہے کہ ائیر شو میں ہمارے بہت سارے شراکت دار اور صارفین ہیں۔یہ ہمیں کم وقت میں بہت سارے لوگوں کے ساتھ ملنے کا ایک بہت بڑا موقع فراہم کرتاہے۔‘‘

شہرکی مارکیٹ  کے زبردست اندازوں اور پیش نظر کو دیکھتے ہوئے،ایویشن صنعت کے مختلف اقسام،جیسے زراعتی یو اے وی،ایویشن کی نئی اشیائ،انجن کی دیکھ بھال کی سہولیات،ایویشن کی تربیت اور تحقیقی تجربات،اچھی طرح ژوہائی میں ترقی کررہے ہیں۔اعدادوشما رکے مطابق 2020 میں،صرف ضلع جنوان میں ایویشن صنعت کی پیداوار ی ماحصل 58.6%تک بڑھی اور ژوہائی میں ایویشن صنعت بڑھتی جارہی ہے۔

صنعتی ترقی شہری رسائی کی بلند سطح کی جانب اشارہ کرتی ہے۔چین میں پہلے چار خاص معاشی زون میں سے ایک،ژوہائی گزشتہ 40 سال سےاپنی تیز رفتار ترقی کے ذریعے بین الاقوامی تبادلے اور تعاون میں پہلی صف میں کھڑا  رہاہے۔ائیر شو چائنا کے برانڈ کی بڑھتی ہوئی پہچان کی ژوہائی کی آسان رسائی کے  برتاوٗ کے ساتھ ایک مضبوط تعلق ہے۔

اس وقت ،چینی حکومت ہینگ کیون میں گوانگڈانگ-مکاوٗ ان-ڈیپتھ زون کی تعمیر کو فروغ دے رہی ہے،ژوہائی، گہری اصلاحات کے لیے نئی راہوں اور نئے طریقہ کار دریافت کرنے کاقصد رکھتاہے اور گوانگڈانگ-ہانگ کانگ-مکاوٗ گریٹر بے ایریا اور یہاں تک کہ چین کے لیے آسان رسائی دینے کا عزم رکھتاہے۔توقع کی جاتی ہے کہ ژوہائی آسان رسائی کے مواقع ایک نیا سلسلہ شروع کرے گا،اور اس بار یہ صرف ایر واسپیس صنعت کی توجہ حاصل کرنے تک محدود نہیں رہے گا۔ایک  آسان رسائی دینے والا اور موثر شہر،عالمی سرمایہ کاری کےلیے بین الاقوامی معیار کے مطابق ایک اعلی شہر ابھر رہاہے۔

ذریعہ : 13ویں چائنا انٹرنیشنل ایویشن اینڈ ایرو اسپیس ایگزبیشن کی انتظامی کمیٹی